حاجی پور 14 جنوری (یو این آئی) بہار میں ضلع ویشالی کے لال گنج تھانہ علاقہ کے سلھاپر گاؤں میں جہیز کے لئے کل دیر رات ایک عورت کی گلا دبا کر قتل کر دیا گیا۔ پولیس کے ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ سلھاپر گاؤں کے راجیش ساہ نے چار سال قبل رنکو
دیوی( 25) کے ساتھ دوسری ذات میں محبت کی شادی کی تھی۔ شادی کے بعد رنکو دیوی کے ما یئکے والوں سے جہیز کے طور پر روپیوں کا مطالبہ کیا جا رہا تھا اور کل رات تنازع کے بعد اس کی گلا دبا کر قتل کر دیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ راجیش ساہ کے اہل خانہ نے قتل کے بعد ثبوت مٹانے کی نیت سے خاتون کی لاش کو کھرونا گاؤں کے قریب ایک کھیت میں پھینک دیا تھا۔ گاوں والوں کی اطلاع پر پولیس نے آج صبح لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے حاجی پور صدر ہسپتال بھیج دیا ہے ۔اس سلسلے میں اسی تھانہ کے اگرپور گاؤں کی خاتون کے والد کے بیان پر متعلقہ تھانہ میں شوہر سمیت چار لوگوں کے خلاف جہیز اورقتل کا ایک کیس درج کیا گیا ہے ۔ واقعہ کے بعد سے تمام ملزم فرار ہیں جس کی گرفتاري کے لئے چھاپے ماری کی جا رہی ہے ۔