ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ دپیکا پاڈوکون نے باربی ڈول کترینہ کیف کو مشورہ دیا ہے کہ وہ رنبیر کپور سے شادی نہ کریں تو یہی ان کے حق میں بہتر ہے۔رنبیر کپور اور کٹرینہ کیف کی منگنی کی خبریں ان دنوں میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں جس کی اگرچہ کترینہ کیف نے ت
ردید کی ہے لیکن اس کے باوجود افواہوں کا بازار گرم ہے اور بالی ووڈ میں بھی اس کے خوب چرچے ہورہے ہیں۔
ایسے ہی گھومتے گھماتے یہ بات رنبیر کپور کی سابقہ محبوبہ دپیکا پڈوکون کے کانوں تک پہنچی اور جب ان سے ایک ایوارڈ تقریب میں پوچھا گیا کہ وہ کترینہ کیف کو کیا مشورہ دیں گی تو انہوں نے صرف ایک جملہ کہا کہ رنبیر کپور سے شادی نہ کرنا۔واضح رہے کہ چند روز قبل ہندوستانی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ رنبیر کپور اور کتریفہ کیف نے منگنی کرلی ہے لیکن بالی ووڈ حسینہ نے گزشتہ روز اس خبر کی مکمل طور پر تردید کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں جتنی خبریں آرہی ہیں وہ بے بنیاد اور افواہوں پر مشتمل ہیں۔