ہاپوڑ(نامہ نگار)بی جے پی درجہ فہرست مورچہ کے سابق قومی انچارج منوج بالمیکی نے وزیراعلیٰ اکھلیش یادوکو ارسال کردہ خط میںہاپوڑ کے شہری علاقے میںجل نگم کے ذریعہ پینے کے پانی کی اسکیم کے تحت ۴۲کروڑ کی لاگت سے کرائے گئے تعمیری
کاموںکی جانچ کرانے کامطالبہ کیاگیاہے۔بتایا جارہا ہے کہ اس معاملے میںبدعنوانی کی گئی ہے۔ انھوںنے کہا ہے کہ اسکیم کے تحت ٹیوب ویل پائپ لائن زیرزمین ٹینک ،پمپنگ پلانٹ ، کلورینٹنگ پلان اور اسٹاف کورارٹروںکی تعمیر کرائی گئی ہے ۔انھوںنے کہا کہ جل نگم کے ذریعہ اسکیم معیار کونظرانداز کرتے ہوئے غیر معیاری تعمیر کرائی گئی ہے ۔انھوںنے کہاکہ اسکیم کے تحت تعمیری کاموںمیں غیر معیاری تعمیری سامان کااستعمال کرنے اور مقررہ پیمانے کونظرانداز کرنے کے باوجود حکومت کے ذریعہ میونسپل بورڈ کواس کاقبضہ دے دیا گیا۔انھوںنے ریاستی سطح پرجانچ ٹیم کے ذریعہ تعمیری کاموں کی جانچ کامطالبہ کیا ہے ۔اس سلسلے میںاترپردیش بی جے پی اسمبلی کے لیڈر سریش کمار کھنا نے بی جے پی لیڈر منوج بالمیکی کے خط کاحوالہ دیتے ہوئے تعمیری کاموںکی جانچ کرانے اورقصور واروں کے خلاف کاروائی کرنے کے سلسلے میں وزیراعلیٰ اکھلیش یادو کوخط ارسال کیا ہے ۔