یورپین انوسٹمنٹ بینک کے افسروں نے میٹرو روٹ کا کیا دورہ
لکھنؤ۔ (نامہ نگار)۔یورپین انوسٹمنٹ بینک نے لکھنؤ میٹرو کو قرض دینے پر رضا مندی ظاہر کر دی ہے۔منگل کو راجدھانی آئی بینک کی تین رکنی ٹیم نے میٹرو کاسٹنگ یارڈ کے ساتھ ساتھ اموسی ایئر پورٹ سے عالم باغ کے درمیان میٹرو کے تعمیری کاموں کو دیکھااور اس کا جائزہ لیا۔ اب مرکزی حکومت سے کچھ معاملوں پر منظوری ملتے ہی بینک کی جانب سے قرض دینے کا کام آگے بڑھ سکے گا۔اس سلسلہ میں منگل کو میٹرو کے افسروں نے یورپین انویسمنٹ بینک کے افسروں کے ساتھ مختلف معاملوں اور پروجیکٹ کی پوری اطلاع دی۔ بینک کی ٹیم میٹرو پروجیکٹ کی ہر باریکی
کو سمجھ کر نارتھ ساؤتھ کوریڈور کیلئے ایل ایم آر کو ۳۵۰۲کروڑ روپئے کی ضرورت ہے۔ اس سلسلہ میں ایل ایم آر سی کے ایم ڈی کمار کیشو پہلے فرانس کا دورہ کر چکے ہیں۔ یورپین انوسٹمنٹ بینک کے افسروں نے ایل ایم آر سی کے صدر اور چیف سکریٹری آلوک رنجن سے ملاقات کی۔ بینک ملازمین نے میٹرو روٹ کے بارے میں جائزہ کی اطلاع دیتے ہوئے قرض دینے کی یقین دہانی کرائی۔