کراچی۔پاکستان کے معطل آف اسپنر سعید اجمل غیر رسمی بولنگ ٹسٹ میں کامیاب رہے ہیں لیکن وہ آئی سی سی سے منظوری حاصل ٹسٹ مرکز سے گیند بازی ایکشن جائز ٹھہرائے جانے کے بعد ہی بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی کر پائیں گے۔اجمل کا 24 جنوری کو چنئی واقع آئی سی سی سے منظوری حاصل مرکز میں ٹسٹ ہوگا۔ ابھی یہ طے نہیں ہے کہ اگر ان کا ایکشن وہاں بھی صحیح پایا جاتا ہے تو پاکستان کی ورلڈ کپ ٹیم میں ان کی واپسی ہو گی یا نہیں۔
اجمل نے انگلینڈ کے ایجبسٹن میں ذاتی لیبارٹری میں ٹسٹ کروایا تھا اور اس گیند باز کے مطاب
ق وہ اس میں کامیاب رہے ہیں۔انہوں نے کہامیں ذاتی جانچ میں کامیاب رہا ہوں۔ یہ ٹسٹ ایجبسٹن میں ہوا تھا اور دوسرا سمیت میری تمام گیندیں آئی سی سی کے قوانین کے مطابق صحیح پائی گئی۔اجمل کو گزشتہ سال ستمبر میں غیر قانونی بولنگ ایکشن کی وجہ بین الاقوامی کرکٹ میں بولنگ سے معطل کر دیا گیا تھا۔دوسری جانبمشتبہ گیندبازی ایکشن کی وجہ سے عالمی کپ سے باہر ہو چکے پاکستانی اسپنر سعید اجمل کو معطلی کے باوجود کرکٹ بورڈ نے مرکزی معاہدہ کاہے۔
اے زمرہ میں شامل کر لیا گیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈنے بتایا کہ جنوری ماہ سے 3مارچ تک مرکزی معاہدہ کے لیے اجمل کا نام ہے۔ ان کواے زمرہ میں شامل کر لیا گیا ہے۔ سال 2015 کے باقی مدت کیلئے معاہدہ اپریل میں جاری کیا جائے گا۔
مصباح الحق،یونس خان، محمدحفیظ، شاہد آفریدی، جنید خان کے ساتھ ہے۔ زمرہ میں شامل ہونے والے وہ فی الحال چھٹے کھلاڑی ہیں۔ اس کے علاوہ احمد شہزاد، عمر اکمل اور عمر گل کو بی زمرہ میں شامل کیا گیا ہے۔