ہاپوڑ(نامہ نگار)ہاپوڑ ریلوے اسٹیشن پرمجسٹریٹ کی چیکنگ کے دوران بغیرٹکٹ کے سفر کرنے والے تقریباًتین درجن افرادکو حراست میںلے لیاگیاہے۔ دوسری جانب ایڈویکیٹ اوراس کے بھائی کو حراست میںلینے کی اطلاع ملنے کے بعد ہاپوڑ بارایسی سوایشن کی قیادت میں وکیلوں نے اسٹیشن پر ہنگامہ کیا۔ اس کے بعد مجسٹریٹ نے ایڈوکیٹ اوراس کے بھائی کو رہاکردیا۔ جمعرات کی صبح وکیل اپنے رشتہ دار کو اسٹیشن چھوڑنے کے لئے گیاتھا۔ فلیٹ فارم ٹکٹ نہ ملنے پروکیل کومجسٹریٹ چیکنگ کے دوران حراست میں لے لیاگیا۔
وکیل کے ذریعہ اطلاع دینے کے بعد اس کا بھائی اسٹیشن پہونچاتواسے بھی حراست میںلے لیاگیا۔حراست میں لینے کی اطلاع ملنے کے بعد ہاپوڑ بار ایسی سوایشن ستیہ پال تیومر کی قیادت میں وکیل اسٹیشن پہونچے اورانہوںنے وکیل اوراس کے بھائی کو رہاکرنے کی اپیل کی۔ مجسٹریٹ نے وکیلوں کے مطالبہ کو منظورکرتے ہوئے دونوں کورہاکردیا۔ اس کے علاوہ چیکنگ کے دوران تقریباًتین درجن افراد کو بغیرٹکٹ سفرکرنے کے دوران حراست میںلے لیاگیا۔