بہرائچ، 17 جنوری (یو این آئی) اترپردیش میں بہرائچ سٹی کوتوالی پولیس نے چندر شیکھر ترپاٹھی نامی ایک شخص کو پیغمبر اسلام محمد کا کارٹون ایک دیگر شخص کو واٹس ایپ پر بھیجنے کے الزام میں گرفتار کیا جسے بعد میں مچلکے پر رہا کردیا گیا۔ ۔ یہ شخص لکھنؤ میں ایک کوچنگ چلاتا ہے ۔کوچنگ چلانے اس شخص کے خلاف کل کوتوالی سٹی میں سنگین دفعات کے تحت کل معاملہ درج کیا گیا تھا۔ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر شری پتی مشرا نے بتایا کہ لکھنؤ کے علی گنج میں ویکلپ آئی ایس کے نام سے کوچنگ چلانے والے چندر شیکھر ترپاٹھی نے بہرائچ کے محلہ بڑیہاٹ کے باشندہ شفاعت نامی ایک شخص کے وہاٹس ایپ پر ایک کارٹون بھیجا جس میں پیغمبر اسلام کو انتہائی قابل اعتراض انداز میں پیش کیا گیا ہے ۔
پولیس نے کوتوالی سٹی میں مقدمہ درج کرکے چندر شیکھر ترپاٹھی کو گرفتار کرنے کے لئے پولیس ٹیم کو لکھنؤ روانہ کیا تھا۔پولیس ترپاٹھی کو لے کر سٹی کوتوالی پہنچی اور پھر اس سے پوچھ تاچھ کی گئی۔ بعد میں اسے مچلکے پر رہا کردیا گیا ۔مسٹر مشرا نے مزید کہا کہ کہ چندر شیکھر ترپاٹھی نے بتایا ہے کہ اس کے وہاٹس ایپ پر یہ میسج آیا تھا، جسے اس نے فارورڈ کیا تھا۔ انھو ں نے بتایا کہ اب کارٹون بنانے والے کو تلاش کیا جارہا ہے ۔یو این آئی۔ ع خ ۔ م س