لکھنؤ(بیورو)اترپردیش کے چیف سکریٹری آلوک رنجن نے عوام کے مسائل اور شکا یتوں کے فوری تصفیہ کیلئے تمام منطقائی کمشنروں اور ضلع مجسٹریٹوں ،سینئر سپر نٹنڈنٹ پولیس اور پولیس سپر نٹنڈنٹوں کو ہدایت دی ہے کہ منطقے اور ضلع سطح پر ایام کا رگزاری میں صبح ۱۰ سے ۱۲ بجے کے درمیان صدر مقام پر لا زمی طور سے موجود ر ہ کر عوام کے مسائل کا نمٹارہ کرایا جائے جس سے عوام کو ریا ست کے صد ر مقام تک نہ آنا پڑے ۔
چیف سکریٹری نے یہ ہدایت تمام منطقائی کمشنروں ، ضلع مجسٹریٹوں ، سینئر سپرنٹنڈنٹوں کو دی ہے ۔ انہوں نے کہ
ا کہ تمام شکا یتیں ایک رجسٹر میں درج کی جائیں اور اس کے تصفیہ کی اطلا ع شکا یت کنندہ کو دی جائے ۔ انہوں نے ضلع مجسٹریٹ ،اعلیٰ سینئر سپرنٹنڈنٹ اور اعلیٰ ترقیاتی افسران کو وقتاً فوقتاً اپنے ما تحت دفاتر کا اچانک معائنہ کر نے کی ہدایت دی ہے۔
مسٹر رنجن نے کہاکہ معائنے کے دوران یہ بھی دیکھا جائے کہ کتنی شکایتوں کا ازالہ کیا گیا ہے ، جن شکایتوں کا ازالہ نہیں ہو سکتا ہے ان کی کیا وجہ ہے۔ افسران یہ بھی خیال رکھیں کہ ازالہ سطحی نہ ہو اور معیا ری طور پر اس طرح سے عوامی شکایتوں کا ازالہ کیا جائے کسی شکا یت کنندہ ؍ متا ثرہ کو اسی شکایت یا مسئلے کے با رے میں دوبا رہ نہ آنا پڑے ۔ تمام منطقائی اور ضلع سطحی افسران حساسیت کے ساتھ عوامی مسائل کا میعاد بند تدارک کریں جس سے کی عوام میں حکومت اور انتظامیہ کے تئیں ان کے اعتماد کی جڑیں متوقع طور پر مستحکم ہوں ۔
انہوں نے کہاکہ مذکورہ ہدایتوں پر سختی سے عمل کر ایا جائے ۔ اگر کسی سطح پر تاخیر یا تساہلی پائی گئی تو متعلقہ کے خلا ف مناسب کا رروائی بھی یقینی بنائی جائے ۔