نئی دہلی، 19جنوری (یو این آئی)دہلی اسمبلی انتخابات سے ٹھیک پہلے کانگریس کو آج اس وقت بڑا جھٹکا لگا جب سابق مرکزی وزیر اور سابق ممبر پارلیمنٹ کرشناتیرتھ بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) بھی شامل ہوگئیں۔
محترمہ تیرتھ سابقہ ترقی پسند اتحاد(یو پی اے ) کی حکومت میں خواتین و بہبود اطفال کی وزیر کے عہدے پر فائز تھیں۔ انہوں نے بی جے پی کے صدر امت شاہ سے ملاقات کے بعد کہا کہ وہ عوام کی خدمت کرنا چاہتی ہیں جس کی وجہ سے انہوں نے بی جے پی کا
دامن تھاما ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ پارٹی پر منحصر ہے کہ وہ انہیں کیا رول دیتی ہے ۔
محترمہ کرشنا تیرتھ کی امت شاہ سے ملاقات کے دوران بی جے پی کے دہلی یونٹ کے صدر ستیش اپادھیائے بھی موجود تھے ۔