فروخ آباد (نامہ نگار)اٹاوہ ۔ بریلی شاہراہ پرگاڑیوں کی چیکنگ کے دوان موٹر سائیکل پرسوار تین بدمعاشوںنے سپاہی کے ساتھ مارپیٹ کی ۔چوکی انچارج کے سی دویدی نے جب سپاہی کوبچانے کی کوشش کی توبدمعاشوںنے انھیں گولی ماردی۔ شدید طورسے زخمی چوکی انچارج کے سی دیودی کوعلاج کیلئے ڈاکٹر رام منوہر لوہلیااسپتال میںداخل کرادیاگیا۔ اطلاع ملنے کے بعدایس پی وجے یادو، اے ڈی ایم منوج سنگھل
،اے ایس پی رام بھون چورسیا، سی ایم او ڈاکٹرراکیش کماراورسی ای ایس ڈاکٹررتن کمار سمیت پولیس عملہ اسپتال پہنچ گیا۔انسپکٹر کے سی دویدی ایس ڈی سنگھ میڈیکل کالج کیمپس کے باہر بیٹھے پولیس چوکی پر بطور انچارج تعینات تھے ۔سنیچرکو دویدی سپاہی شیام سندرکے ساتھ اٹاوہ بریلی شاہراہ پرگاڑیوں کی چیکنگ کررہے تھے اسی دوران انھوںنے موٹر سائیکل پرسوارتین بدمعاشوںکودیکھا۔
سپاہی نے انھیں روکنے کیلئے کہا لیکن بدمعاشوںنے سپاہی کے ساتھ مارپیٹ شروع کردی۔ انچارج کے سی دویدی جب سپاہی کوبچانے کیلئے پہنچے بدمعاشوںنے گولی ماردی۔چوکی انچارج نے دفاع میں گولی چلائی ۔خود کوگھراہوادیکھ کربدمعاش محمدآباد کی طرف طمنچہ دکھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔ چوکی انچارج دویدی کوشدید طورسے زخمی حالت میں لوہیا اسپتال میں داخل کرایاگیا۔ اطلاع ملنے کے بعد ایس پی، اے ڈی ایم،اے ایس پی ،سی ایم او،سی ایم ایس،سی اومحمودآباد،سی اوسٹی،کوتوالی انچارج آرپی یادوسمیت مختلف تھانوںکی پولیس اسپتال پہنچ گئی۔ اس کے علاوہ سماج وادی پارٹی کے ضلع صدر،بی جے پی لیڈروسابق رکن اسمبلی سمیت مختلف تنظیموںکے لوگوںنے ا سپتال پہنچ کرزخمی سب انسپکٹر کی عیادت کی۔