لکھنؤ(نامہ نگار)نے ریوینو وصولی میں سست محکموں کے افسران کی سرزنش کی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ماہانہ ہدف مکمل کرنے میں لاپروائی برتنے والے سبھی محکموں کو انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جنوری کی ماہانہ وصولی کا ہدف ہر حال میں مکمل کریں۔ ریوینو وصولی میں سب سے پیچھے رہے میونسپل کارپوریشن کے افسران کو اپنے طریقہ کار کے معیار میں بہتری لانے کی ہدایت دی۔
ضلع مجسٹریٹ نے ریوینومحصولات کے جائزہ میں سبھی سرکاری محکموں کا ماہانہ ہدف کے مطابق کی گئی وصولی کا مطالعہ کیا۔ اس میں کامرشیل ٹیکس محکمہ سالانہ ہدف کے مقابلہ سلسلہ وار کارکردگی میں سب سے بہتر ثابت ہوا۔ اس کا وصولی فیصد ۶۷ء۳۸ درج کیا گیا جبکہ میونسپل کارپوریشن کی سالانہ ہدف کے مقابلہ سلسلہ وار کارکردگی ۳۷ء۸۸فیصد تھی جو سب سے خراب مانی گئی ہے۔ اس کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے میونسپل کارپوریشن کو ریوینو وصولی میں بہتری لانے کا انتباہ دیا۔ انہوںنے کہا کہ محکمہ کامرشیل ٹیکس کا سالانہ ہدف ۱۸۷۱۳ء۶۶ روپئے اورماہانہ ہدف ۱۵۵۹ء۴۹ روپئے ہے۔
اس محکمہ نے دسمبر ۲۰۱۴ تک ۱۲۶۱۰ء۰۶ کروڑ روپئے کی وصولی کی ہے جس کی ماہانہ کارکردگی ہدف کے مقابلہ ۹۶فیصد اور سالانہ ہدف کے مقابلہ سلسلہ وار کارکردگی ۶۷ء۳۸فیصد ہے۔ تفریحی ٹیکس محکمہ کا سالانہ ہدف ۵۰ء۳۴ کروڑ روپئے اور ماہانہ ہدف ۴ء۰۳کروڑ روپئے ہے اس محکمہ نے دسمبر ۲۰۱۴ تک کل ۳۰ء۳۲ کروڑ روپئے کی وصولی کی ہے۔ جس کی ہدف کے مقابلہ کارکردگی ۸۲ء۵۰فیصد اور سالانہ ہدف کے مقابلہ سلسلہ وار کارکردگی ۶۰ء۲۰ فیصد ہے۔ محکمہ نقل وحمل کا سالانہ ہدف ۳۴۱ء۴۶ کروڑ روپئے اور ماہانہ ہدف ۲۷ء۴۷ کرروڑ روپئے ہے اس محکمہ نے دسمبر ۲۰۱۴ تک کل ۲۰۳ء۵۲ کرروڑ روپئے کی وصولی کی جس کا ہدف کے مقابلہ کارکردگی کی اعداد وشمار ۸۳ء۱۷ فیصد اور سالانہ ہدف کے مقابلہ سلسلہ وار کارکردگی کی اعداد وشمار ۵۹ء۶۰فیصد ہے۔
اسی طرح محکمہ آبکاری کا سالانہ ہدف ۹۰۶ء۶۴ کروڑ روپئے اور ماہانہ ہدف ۷۴ء۳۶ کروڑ روپئے ہے۔ اس محکمہ نے دسمبر ۲۰۱۴ تک کل ۵۳۱ء۵۵ کروڑ روپئے کی وصولی کی ہے۔ ریوینو وصولی میں محکمہ جنگلات کا سالانہ ہدف ۲ء۷۸ کروڑ روپئے اور ماہانہ ہدف ۰ء۱۶ کروڑ روپئے ہے اس محکمہ نے دسمبر ۲۰۱۴ تک کل ۱ء۸۳ کروڑ روپئے کی وصولی کی ہے۔ جبکہ میونسپل کارپوریشن کا سالانہ ہدف ۲۴۱کروڑ روپئے اور ماہانہ ہدف ۲۴ء۱۰ کروڑ روپئے ہے۔ اس محکمہ نے دسمبر ۲۰۱۴ تک کل ۹۱ء۳۰کروڑ روپئے کی وصولی کی ہے جس کا ہدف کے سلسلہ میں کارکردگی کی اعداد وشمار ۵۴فیصد اور سالانہ ہدف کی سلسلہ وار کارکردگی کی اعداد وشمار ۳۷ء ۸۸ فیصد ہے جبکہ محکمہ واٹرورکس کا سالانہ ہدف ۱۱۹ء۲۳کروڑ روپئے اور ماہانہ ہدف ۱ء۹۲ کروڑ روپئے ہے اس محکمہ نے دسمبر ۲۰۱۴ء تک کل ۶۴ء۲۱کروڑ روپئے کی وصولی کی ہے جس کا ہدف کے مقابلہ کارکردگی کا اعدادوشمار ۷۶ء۹۴ فیصد اور سالانہ ہدف کی سلسلہ وار کارکردگی کااعدادوشمار ۵۳ء۸۵ فیصد ہے۔
ضلع مجسٹریٹ نے ریوینو وصولی کاسلسلہ وار ہدف صد فیصد حاصل کرنے کیلئے سبھی متعلقہ محکموں کو واضح ہدایت دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی آئندہ کا لائحہ عمل فراہم کرانے کیلئے محکموں کو متنبہ کرتے ہوئے ہدایت دی گئی ہے۔اس کے ساتھ ہی مالی سال کے اختتام تک بچے دنوں کو سنجیدگی سے لے کر مقررہ ماہانہ ہدف کے مطابق وصولی کرنے کو کہا ہے۔