کانپور(نامہ نگار)بہنوئی اوربرادرنسبتی کے درمیان پیسوںکے لین دین میں تنازعہ کوسلجھاتے پہنچے نوجوان کا گولی مارکرقتل کردیا گیا۔واردات کے بعد برادرنسبتی فرار ہوگیا۔ واردات کی اطلاع پرمتعددتھانوںکی فورس موقع پرپہنچ گئی۔ اور حالات قابومیں کرنے میں مصروف ہوگئی فی الحال ملزم کے گھرکے باہر سیکڑوں لوگ آگ زنی اورتوڑ پھوڑ کے ارادے سے جمع ہیں۔جنھیںپولس خاموش کرانے میںمصروف ہے۔
بیکن گنج میںرہنے والے ارشد کی ہرش نگر علاقے میں کار رپیرنگ کی دوکان ہے کاروبار کے سلسلے میں ارشدنے اپنی
بیوی زوفشاں کے چمن گنج تھانہ حلقہ واقع ہیر امن کاپورا میں رہنے والے برادر نسبتی سیفی سے رقم ادھارلی تھی ۔ گذشتہ شب برادر نسبتی بہنوئی کے گھر پہنچا اور گالی گلوج کرتے ہوئے پیسے واپس کرنے کی دھمکی دی۔معاملے کی اطلاع آج دوکان پہنچ کر ارشد نے ساتھی روی کنوجیا کودی۔ برادرنسبتی سے تنازعہ میں سمجھوتاکرانے کے سلسلے میں دونوں برادرنسبتی کے گھر پہنچے ۔سمجھوتے کے دوران برادر نسبتی بھڑک گیا اورمارپیٹ کرتے ہوئے بہنوئی پرطمنچہ تان لیا۔ طمنچہ دیکھ کربیچ بچائوکرنے آئے روی نے برادر نسبتی سیفی کوپکڑ لیا۔ اس سے ناراض برادر نسبتی نے اسے گولی مار دی۔ گولی کی آواز سن کربہنوئی بھاگ گیا۔ برادرنسبتی نے ایک کے بعد ایک تین گولیاں روی کے پیٹ میں اتاردیں ۔اور اسلحہ لہراتا ہوافرار ہوگیا۔گولیوںکی آواز سن کرعلاقے میں دہشت پھیل گئی۔ اطلاع پرپولیس موقع پہنچی اور لہولہان حالت میں روی کوہیلٹ اسپتال میں داخل کرایا جہاں ڈاکٹروںنے اسے مردہ قراردے دیا۔ واردات کی اطلاع ملتے ہی متوفی کے والد گھنشیام اہل خانہ سمیت خاتون کے گھر پہنچ گئے۔وہیں واردات سے ناراض دوکان مالک نے سیکڑوں لوگوں کوبلالیا۔ اورقاتل کے گھر پرپتھرائو شروع کردیا۔ ناراض بھیڑ نے قاتل کے گھر میں آگ زنی کی کوشش کی ۔بھیڑ کے بے قابو ہونے کی اطلاع پرایس ایس پی شلبھ ماتھر، ایس پی مغرب ہریش چندر سمیت کئی اعلیٰ افسران پہنچ گئے اور لوگوں کوخاموش کرایا ۔ فی الحال موقع پرحالات کشیدہ بنے ہوئے ہیں۔