روم، 27 نومبر : ٹیکس چوری کرنے کے معاملے میں قصوروار قرار دیئے گئے اٹلی کے سابق وزیراعظم سیلیویوبرلسکونی کی پارلیمنٹ کی رکنیت ختم کرنے کے لئے آج ووٹنگ ہوگی۔ پارلیمنٹ میں ان کے حامی کم اور مخالفین کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے ان کی برخاستگی یقینی ہے۔وزیراعظم اینریکو لیٹا کی مخلوط حکومت کو سات مہینے تک حمایت دینے کے بعد مسٹر برلسکونی پہلے ہی اپنی پارٹی کی حمایت واپس لے چکے ہیں۔ ان کا الزام ہے کہ ان کے خلاف سازش کی جارہی ہے اور اپوزیشن بایاں بازو ان کے خلاف “تختہ پلٹنے ” کی کررہے ہیں۔ ہندوستانی وقت کے مطابق آج شام 7 بجے اٹلی کی سینیٹ میں سابق وزیر اعظم کی برخاستگی کے لئے ووٹنگ شروع ہوگی۔77 سالہ میڈیا مغل کو عدالت نے چار سال کی قید کی سزا سنائی تھی جسے بعد میں ایک سال میں تبدیل کردیا گیا تھا ۔ اس کے ساتھ ہی دو سال کے لئے ان کے کسی بھی سرکاری عہدے پر فائز رہنے پر پابندی لگادی گئی تھی، جس سے ان کی حکومت میں جلد واپسی کے امکانات پر بھی روک لگ گئی ہے۔