سہارنپور( نامہ نگار)اتر پردیش حکومت سے چیکنگ کی ہری جھنڈی ملنے کے بعد محکمہ بجلی نے کارروائی کے لئے کمر کس لی ہے ضلع بھر میں زبردست مہم بجلی چوری روکنے کے لئے جاری ہے جانچ کے دوران جھول پائے جانے پرمسلسل ایف آئی آر اور جرمانہ کی کاروائی کیجارہی ہے ڈویزنل پاور کارپوریشن کے چیف کاکہناہے کہ اب بجلی چوری کرنے والوں کے خلاف کسی قسم کی رعایت نہ دینے اور سنجیدگی کے ساتھ مقدمات قائم
کرنے کی سخت کاروائی عمل میں لانا محکمہ کی مجبورہوگئی ہے۔ ڈویزنل پاور کارپوریشن کے چیف کا سیدھا کہناہے کہ لگاتار ضلع بھرمیں ایک ساتھ گذشتہ ۱۲ جنوری سے چیکنگ مہم بڑے پیمانہ پر چلائی جا رہی ہے۔ ڈویزنل پاور کارپوریشن کے چیف کا سیدھا کہناہے کہ خصوصی چیکنگ مہم میں غیر قانونی طور پر بجلی کا استعمال اور لوڈ کی جانچ کے درمیان ہمارا عملہ سیاسی لیڈر ا ن ا ور وزرا ء کی سفارش کسی بھی صورت قبول نہیں کریگا۔
انھوں نے کہا کہ اس بار حکومت نے مجبور ہوکر یہ قدم اٹھایاہے ڈویزنل پاور کارپوریشن کے چیف کا یہ بھی کہناہے کہ بقایا بلوں کی رقم کی وصولی اور لائن لاس پر قابو پانے کے لیے محکمہ بجلی نے 12 جنوری سے 28 جنوری تک خصوصی چیکنگ مہم چلانے کا جوحکم دیا ہے اس پر عمل کرنے کی غرض سے چھ درجن ٹیمیں پورے ضلع میں تعینات کی گئی ہیں چیکنگ مہم میں پولیس و انتظامیہ کیذمہ دار بھی شامل ہے اور ضلع بھر سے ہزاروں افراد کے خلاف کاروائی خبر کے لکھے جانے تک ہوچکی ہے چیکنگ میں استعداد سے زائد لوڈ، کٹیا ڈال کر بجلی کی چوری کرنا اور بقایا کی ادا ئیگی نہ کئے جانے پر توجہ زیادہ مر کوز کی جارہی ہے۔ خبر ہے کہ مواضعات میں بغیر کنکشن کے بجلی کے ہیٹر و غیرہ تک چلائے جا رہے ہیں اس کے علاوہ کنیکشن والے صارفین بھی لوڈ سے زائد بجلی کا استعمال کر رہے ہیں جس سے اوور لوڈ میں ٹرانسفارمر بار بار جل رہے ہیں۔ محکمہ بجلی نے چیکنگ مہم سے قبل مواضعات میں کیمپ لگا کر بقایا جمع کرانے اور درپیش مسائل حل کرنے کا انتباہ دیا ہے کہ غیر قانونی بجلی کا استعمال کرنے پر مقدمات درج کرائے جائیں گے ۔ دیہات کے محکمہ بجلی کے اافسران نے بتایا کہ کیمپ میں جن صارفین نے اپنے مسائل حل کرلیے ہیں ان کی چیکنگ نہیں ہوگی ، البتہ جن کنکشنوں میں خامیاں سامنے آئی ہیں ان کے خلاف کا رروائی ہوگی انہوںنے بتایا کہ بجلی چوری روکنا ہماری پہلی ذمہ داری ہے۔