سہارنپور(نامہ نگار)مغربی یوپی میں ہائی کورٹ بنچ کے مطالبہ کے سلسلے میں تحریک مزید تیز ہوگئی ہے۔ الہ آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی طرف سے سلسلے وار ہورہی ہڑتال کے سبب میرٹھ کا عدالتی دائرہ اختیار ختم کئے جانے پر مغری اتر پردیش کے تمام و کلا غصہ میں ہیں اورریاستی چیف جسٹس کی شکایت ملک کے چیف جسٹس سے عملی طور پر کرنے کی تیاری کررہے ہیں ساتھ ہی وکلانے فیصلہ کیا ہے کہ وہ جلد ہی چیف جسٹس آف سپریم کورٹ ، یوپی بار کونسل، آف انڈیا اور ہلی کی تمام باروں سے مل کر ہائی کو
ٹ کے چیف جسٹس کی منتقلی کا مطالبہ کریں گے ۔ ہائی کورٹ بنچ کے مطالبہ کو لے کر تقریباً ڈھائی ماہ سے چلی آرہی ہڑ تا ل کے سبب ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے میرٹھ ضلع کے عدالتی دائر ہ اختیار کو ختم کر کے اسے مراد آباد منتقل کر دیا ہے ۔ اس فیصلے کے خلاف مغربی یوپی کی مر کزی ایکشن کمیٹی کی ایک ہنگا می میٹنگ میرٹھ مین ہوئی جس میں غازی آباد ، نوئیڈا، مظفر نگر، سہارنپور، دیوبند ،بجنور ، ہاپوڑ، بلند شہر ، امرو ہہ موانہ، گڑھ مکتیثور ، سر دھنہ ، کھیڑا سمیت دیگر اضلاع اور تحصیلوں کے بار عہدیدار موجود تھے ۔ اس دوران تمام و کلانے چیف جسٹس کے فیصلے کو الہ آباد بار ایسو سی ایشن کے وکلا کی سازش قرار دیا ۔ فیصلہ کیا گیا ہے کہ اب اس تحریک میں الہ آباد کو چھوڑ کر پورے پردیش کو شامل کیا جائے گامغربی یوپی میں ہائی کورٹ بنچ کے مطالبہ کو لے کر اور چیف جسٹس کے اس فیصلہ سے تحریک مزید تیز ہوتی جارہی ہے کل کے اہم جلسہ میں ۲۰ اضلاع کے وکلاء کی نمائندہ تنظیم نے اعلان کیاہے کہ عوام کی مشکلات کے مد نظر وکلا ۲۰ اضلاع میں صرف پیر،منگل اوربدھ کے دن یعنی ہفتہ میں صرف ۳دن ہی عدالتی کام کرینگیں باقی دنوں میں ہڑتال بدستور جاری رہیگی۔
اس ہڑتال کے نتیجے میں تقریباً ڈھائی ماہ سے ضمانت کا انتظار کرنے والے سیکڑوںز یر غور قیدیوں میں مایوسی چھائی ہے ۔ یہ بھی طے کیا گیا ہے کہ اب ماہ فروری میں ہائی کورٹ بنچ کے مطالبہ کی جمایت میں نئی پالیسی طے کریں گے۔ جبکہ ماہ جنوری کے آخر میں وکلا کا وفددہلی کی تمام بار کونسل سے ملاقات کرکے دہلی میں بھی ہڑتا ل کرائے جانے کا مطالبہ کرے گا ۔ اس کے علاوہ مرکزی ایکشن کمیٹی کا ایک وفد ا انڈیا بار کونسل ، چیف جسٹس آف سپریم کورٹ ، یوپی بار کونسل کے سامنے جا کر الہ آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی منتقلی کا کابھی زور دارمطالبہ کرے گا ۔ تحریک کی آئندہ حکمت عملی بنا نے کے لئے مر کزی ایکشن کمیٹی کی ماہ فروری میں ہونے والا اہم جلسہ علیگڑھ میں ہوناطے پائی ہے ۔