نئی دہلی، 20 جنوری (یو این آئی) کوئلہ بلاک الاٹمنٹ گھوٹالہ معاملے کی جانچ کر رہی مرکزی تفتیشی ایجنسی کی طرف سے سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ سے پوچھ گچھ کی خبروں کے درمیان ایجنسی نے اس پر کوئی رد عمل دینے سے آج انکار کر دیا۔حاصل کردہ معلومات کے مطابق، جانچ ایجنسی نے دو دن پہلے ڈاکٹر سنگھ کے گھر جا کر ان سے ہنڈالکو کمپنی کو الاٹ کوئلہ بلاک کے سلسلے میں پوچھ گچھ کی۔
اگرچہ اس بارے میں سی بی آئی کے کسی اہلکار نے کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔ ڈاکٹر سنگھ سے متعلق ذرائع نے بھی اس بارے میں کچھ بھی کہنے سے انکار کر دیا۔یہ معاملہ تالابیرادو کے کوئلہ بلاک الاٹمنٹ سے منسلک ہے ۔ اس کے الاٹمنٹ کے وقت ڈاکٹر سنگھ کے پاس ہی کوئلہ وزارت بھی تھی۔گزشتہ سال 16 دسمبر کو سپریم کورٹ نے سابق وزیر اعظم سے پوچھ گچھ کو ہری جھنڈی دے دی تھی۔ اس معاملے میں سی بی آئی کو اگلے منگل تک تفتیش کی صورتحال رپورٹ پیش کرنی ہے ۔