نئی دہلی،21 جنوری (یو این آئی) طیارہ مہیا کرنے والی کمپنیوں نے بقایہ ادانہ کرنے کی وجہ سے 20 طیاروں والے پرائیویٹ ہوائی کمپنی اسپائس جیٹ سے 15طیارہ واپس مانگ لیا ہے ۔طیارہ مہیا کرنے والوں نے شہری ہوا بازی ڈائرکٹوریٹ (ڈی جی سی اے )سے طیاروں کا رجسٹریشن رد کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے طیارے واپس لینا چاہتے ہیں۔ کمپنی کو پٹے پر تین طیار ہ ینے والی بی سی او ایوی ایشن کے افسران نے گزشتہ جمعہ کو کو ڈی جی سی اے کی ڈائرکٹر جنرل ایم ساتھیا یاتھی سے ملاقات کرکے ان کے پٹے پر دئے گئے طیاروں کا رجسٹریشن رد کرنے کی درخواست کی تھی۔طیارہ مہیا کرنے والی کمپنیوں کو ڈر ہے کہ کہیں اسپائس جیٹ میں بھی کنگ فیشر ایرلائنز جیسے حالات نہ ہوجائیں۔
ذرائع کے مطابق کمپنی کے نئے پرموٹرطیارہ فراہم کرنے والوں سے بات چیت کر رہے ہیں اور جلد ہی اس مسئلہ کا حل تلاش کرلیا جائے گا۔واضح رہے کہ اسپائس جیٹ نے گزشتہ کچھ مہینوں سے پٹے کے رقم کی ادائیگی نہ کرنے کی وجہ سے 20طیارہ واپس کرچکی ہے ۔ کمپنی پرطیارہ کمپنی کے 400کروڑ روپے باقی ہونے کا اندازہ ہے ۔ کچھ ذرائع کے مطابق یہ بقایہ 900 کروڑ روپے تک کا ہوسکتا ہے ۔