نئی دہلی، 21جنوری (یو این آئی) دہلی میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی وزیراعلی کے عہدے کی امیدوار کرن بیدی کے مجاہد آزادی لالہ لاجپت رائے کے مجسمے کو پارٹی کا انتخابی نشان والی پٹی پہنانے کی اپوزیشن جماعتوں نے سخت تنقید کی ہے ۔اس پر کانگریس نے کہا ہے کہ لالہ لاجپت برائے پورے ملک کے لیڈر ہیں۔ محترمہ بیدی انہیں بی جے پی پٹی کیسے پہنا سکتی ہیں۔
دہلی کانگریس کے صدر اروند سنگھ لولی نے کہاکہ یہ لالہ لاجپت رائے کی توہین ہے ، محترمہ بیدی کو ملک سے معافی مانگنی چاہئے ۔دہلی کے سابق وزیر اعلی اور عام آدمی پارٹی کے کنوینر اروند کیجریوال نے محترمبہ بیدی پر مجاہد آزادی کا بھگوا زدہ کرنے کا الزام لگایا۔ انہوں نے کہا ‘‘ کرن جی مجاہد آزادی کو تو بخش دیں’’۔دریں اثنا بی جے پی لیڈر اورسائنس اور تکنالوجی کے مرکزی وزیر ہرش وردھن نے کہا کہ ملک کی خدمت کے لئے جانے سے پہلے عظیم لیڈروں کا آشیرواد لینے میں کوئی برائی نہیں ہے ۔ روڈ شو کے دورنا ڈاکٹر ہرش وردھن بھی محترمہ بیدی کے ساتھ موجود تھے ۔