کراچی ۔پاکستان کے دھواں دار آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ وہ عالمی کپ کے دوران ون ڈے میں شامل سب سے تیز سنچری بنانے کا ریکارڈ دوبارہ اپنے نام کرنے کی کوشش کریں گے۔ 17 سالوں تک سب سے تیز رفتار سنچری کا ریکارڈ اپنے نام رکھنے والے آفریدی نے کہاایسے ریکارڈوں کیلئے کوئی خاص تیاری نہیں کی جاتی ہے بس آپ کا کوئی خاص دن ہوتا ہے اور آپ نئے ریکارڈ بنا دیتے ہیں۔عالمی کپ کے بعد ون ڈ
ے سے ریٹائرمنٹ کااعلان کر چکے آفریدی نے کہا میں ورلڈ کپ میں ریکارڈ کو سدھارتے ہوئے پھر سے اپنے نام کرنے کی کوشش کروں گا۔ اگرچہ میں جس بلے بازی آرڈر پر اترتا ہوں اس میں یہ مشکل ہے لیکن کب کیا ہو جائے یہ کسی کو نہیں پتہ ۔آفریدی نے 1996 میں سری لنکا کے خلاف نیروبی میں آتشی اننگ کھیلتے ہوئے 37 گیندوں میں ہی 102 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔ اس ریکارڈ کو 2013 میں نیوزی لینڈ کے کوری اینڈرسن 36 گیندنے توڑا تھا۔ اس کے بعد جنوبی افریقہ کے اے بی ڈی ولیئرس نے گزشتہ ہفتے۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف صرف 31 گیندوں میں سب سے تیز رفتار سنچری کا نیا ریکارڈ بنا دیا۔