ہوبرٹ۔ تمام تنقید کے باوجود آسٹریلوی وکٹ کیپر بلے باز بریڈ ہیڈن نے کہا کہ ان کی ٹیم جارحانہ کرکٹ کھیلنے میں آرام دہ محسوس کرتی ہے اور ڈیوڈ وارنر پر جرمانہ لگائے جانے سے ہوئے تنازعہ کے باوجود اس سے پیچھے ہٹنے والی نہیں۔ہندوستان کے خلاف ون ڈے میچ کے دوران روہت شرما سے الجھنے کی وجہ سے وارنر پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔ کرکٹ آسٹریلیا کے سربراہ جیمز سدرلینڈ نے اس کے بعد وارنر کو تنازعات سے بچنے کی تاکید کی تھی۔ہیڈن نے انگلینڈ کے خلاف جمعہ کو ہونے والے میچ سے قبل سے کہاہمیں معلوم ہے کہ ہمیں کیسا کرکٹ کھیلنا ہے اور ڈیوڈ ہم سے مختلف نہیں ہے۔ ہم تمام مقابلے کیلئے کھیل رہے ہیں۔ امپائر اپنا کام کر رہے ہیں اور وہ طے کریں گے اگر کوئی بات قانون کے برعکس ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ آسٹریلوی جارحانہ کرکٹ کھیلتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا آسٹریلوی ٹیم مخالف کا احترام کرتی ہے۔
ہم جس طرح سے کھیلتے ہیں، اس میں آرام دہ ہیں۔وہیں دوسری جانب سابق عظیم فاسٹ بولر گلین میگرا نے کہا کہ کرکٹروں کو ہمیشہ جذبے کے ساتھ کھیلنا چاہیے لیکن بچے اگر میدان پر الجھیںگے تو وہ ان کی حمایت نہیں کریں گے۔ہندوستان کے موجودہ آسٹریلیا کے دورے کے دوران میدان پر خراب برتاؤ کے چھ مختلف معاملے سامنے جائے جس سے تازہ ترین میں ڈیوڈ وارنر کو آئی سی سی میچ ریفری نے پھٹکار اور جرمانہ لگایا۔ میگرا نے کہا بچوں کو میدان پر ایسا نہیں کرنا چاہئے۔ کبھی کبھی میں حیران ہو جاتا ہوں جب میڈیا اس پر زیادہ مرکوز کرتا ہے اور اسے بڑا ایشو بنا دیتا ہے۔ اور کچھ دیگر ٹیمیں مسئلہ بناتی ہیں کہ آسٹریلوی کھلاڑی سب سے زیادہ چھینٹا کشی کرتے ہیں جبکہ ساری ٹیمیں ایسا کرتی ہیں۔
آسٹریلوی میڈیا نے میک گرا کے حوالے سے کہا ہم سب کا اس میں کردار ہوتا ہے، لیکن ہم یہ نہیں دیکھنا چاہتے کہ کم عمر کے بچے چھینٹا کشی کریں۔ آپ بچے کو چھینٹا کشی کرتے ہوئے نہیں دیکھنا چاہتے، یہ کھیل نہیں ہے۔