کراچی ۔.سوشل میڈیا کے استعمال کے عادی افراد کے بارے میں ماہرین یہ کہتے رہے ہیں کہ یہ عموماً زیادہ ذہنی دباؤ کے شکار رہتے ہیں مگر ایک تازہ تحقیق میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ بات درست نہیں بلکہ خواتین پر تو سوشل میڈیا کے مثبت اثرات بھی دیکھنے میں آئے ہیں۔ ۱ہزار ۸۰۱
افراد پر کئے جانے والے مطالعے میں یہ دلچسپ انکشاف ہوا ہے کہ سوشل میڈیا استعمال کرنے والوں میں ذہنی دباوٓ عموماً کم ہوتا ہے۔ خصوصاً خواتین پر سوشل میڈیا کا مثبت اثر دیکھا گیا۔
تحقیق میں یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ سوشل میڈیا استعمال کرنے والے اپنے دوستوں عزیزوں کی زندگی کے اہم واقعات اور خصوصاً افسوسناک واقعات کے بارے میں زیادہ آگاہ رہتے ہیں۔