نئی دہلی’ 22 جنوری (یو این آئی)طالب علم اکثر امتحانات سے قبل راتوں کو جاگ کر تیاری کرتے ہیں اور انرجی ڈرنکس کا استعمال کرتے ہیں۔ تاہم کیا آپ کو معلوم ہے کہ ان انرجی ڈرنکس سے صحت کو متعدد خطرات بھی لاحق ہوسکتے ہیں اور یہ فائدے سے زیادہ نقصان کا
سودہ بن سکتا ہے ۔متعدد ریسرچز میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ انرجی ڈرنکس رات گزارنے میں مددگار ہوتے ہیں تاہم ان کا اثر ختم ہونے کے بعد دوسرے دن یہ متلی اور زیادہ سونے کا بھی باعث بنتے ہیں۔اس کے علاوہ ان ڈرنکس میں کیفین اور شکر کافی زیادہ مقدار میں شامل ہوتی ہے جس سے دماغ کے کام کرنے کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے اور برے فیصلے کرنے کا بھی باعث بنتے ہیں۔ روہڈز یونیورسٹی میں ہونے والی ایک ریسرچ میں انرجی ڈرنکس کو دوروں، ذیابیطس، ڈپریشن اور دیگر بیماریوں سے منسلک پایا گیا۔