لکھنئو،22جنوری(یو این آئی)اتر پردیش کے سابق ڈائرکٹر جنرل آف پولس(ڈی جی پی)جو کل بی جے پی میں شمولیت اختیار کرنے کے ساتھ ہیاپنے سیاسی کیریئر کی شروعات کرنے والے ہیں نے آج کہا کہ بہوجن سماج پارٹی کے بہت سارے دلت لیڈران پارٹی سے خفا ہیں اور وہ بہتجلد بی ایس پی کو خیر باد کہنے والے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دلت برادری اب بی ایس پی کے علاوہ بہتر متبادل کی تلاش میں ہے اور بی جے پی سب سے بہتر متبادل کے طور پر ان کے سامنے ہے ۔انہوں نے کہا کہ دلت طبقہ یہ محسوس کر رہا ہے اس پارٹی میں ان کی بہتری نہیں ہے اور بی ایس پی نے ان کے لئے ک
چھ نہیں کیا۔مسٹر لال نے کہا کہ بی ایس پی نے پچھڑے طبقات کے مفادات کا خیال نہیں رکھا اور ان کے فلاح و بہبود کے لئے اب تک کچھ نہیں کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بی ایس پی کے لیڈران محسوس کر رہے ہیں کہ انہیں ٹھگا گیا ہے اور ان کی بہتری کے لئے کچھ بھی نہیں کیا گیا ہے ۔ انہیں بہترمتبادل کی تلاش تھی اور بی جے پی اس کے لئے سب سے موزوں پارٹی ہے ۔واضح رہے کہ دلت طبقہ سے آنے والے مسٹر برج لال بی ایس پی سربراہ مایا وتی کے کافی قریب رہنے والوں میں شمار کئے جاتے تھے ۔مسٹر برج لال نے کہا کہ گذشتہ پارلیمانی انتخابات میں انہوں نے مشرقی اترپردیش کا کافی دورہ کیا تھا جہاں انہیں خفیہ ایجنسیوں سے پتہ چلا کہدلت طبقہ نے بڑی تعداد میں بھارتیہ جنتا پارٹی کو ووٹ دیا ہے ۔