نئی دہلی ،22جنوری (یو این آئی )روس کے وزیر دفاع سرگئی شوئیگو نے جو اس وقت ہندوستان کے سرکاری دورے پر ہیں، اپنے ہندوستانی ہم منصب منوہر پاریکر کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ روس اور ہندوستان انسداد دہشت گردی کی خاطر تعاون بڑھانے کے لیے تیار ہیں۔دونوں ممالک دہشت گردانہ حملوں کی سخت مذمت کرتے ہیں اور انسداد دہشت گردی سے متعلق دوہرے معیارات کو نامناسب سمجھتے ہیں، مسٹرشوئیگو نے ر
وس۔ ہند فوجی و تکنیکی تعاون کو سراہا اور کہا کہ دونوں ممالک صنعتی پیداوار میں تعاون کو گہرا بنا چکے ہیں۔ روس کے وزیر دفاع کے مطابق روس ہند تعلقات دسیوں سالوں سے ا سٹریٹیجک پارٹنرشپ کی نوعیت رکھتے ہیں، باہمی اعتماد اور باہمی مفاہمت ان تعلقات کی مضبوط بنیاد ہے ۔