بارہ بنکی (نامہ نگار)رام نگر بدوسرائے روڈپر ایک نوجوان کاقتل کرکے لاش کو سڑک کے کنارے پڑے ہونے کی اطلاع پرپہنچی پولیس نے لاش کواپنے قبضے میں لے کرپنچ نامہ کرکے پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔ نوجوان کی شناخت ہونے پرپوسٹ مارٹم گھر پرپہنچے اہل خانہ نے بتایا کہ اس قتل میں بی ایس پی رکن اسمبلی اور ان کی اہلیہ کاہاتھ ہے ۔انتظامیہ بھی حرکت میں آگیا جو کہ معاملہ بی ایس پی رکن اسمبلی اور
ان کی اہلیہ سے جڑاہوا ہے اس لئے اعلیٰ افسران نے بھی اس قتل کے ہر پہلو کی جانچ شروع کردی ۔ جس میں نامزد تحریر پررکن اسمبلی اوران کی اہلیہ اوردیگر پانچ لوگوں پررپورٹ درج کی ہے ۔
مذکورہ اطلاع کے مطابق وزیر گنج بہرائچ کارہنے والا شکھر شریواستوکل ا پنے گھر سے نکلا تھا لیکن جب وہ گھرنہیں پہنچا تواہل خانہ نے اس کی تلاش شروع کی لیکن آج انھیں پولیس کے ذریعہ اطلاع ملی کہ شکھر کوقتل کردیا گیا ہے ۔
اس کی لاش بدوسرائے تھانہ کے تحت ملی ہے ۔ اطلاع ملتے ہی شکھر کے اہل خانہ پوسٹ مارٹم گھر پہنچے ان کے بھائی دنیش نے پولیس کو تحریر دیتے ہوئے بتایاکہ اس کے بھائی کاقتل باس گائوں بی ایس پی رکن اسمبلی وجے کمار ،ان کی اہلیہ مردلاآنند اوردیگرپانچ لوگوںنے سازش کرکے انجام دیا ساتھ ہی اس قتل میں ساڑھے تین لاکھ روپئے کالین دین بھی بتایا۔ رکن اسمبلی اور ان کی اہلیہ ودیگر پانچ لوگوں پررپورٹ درج کرکے پولیس قتل کے اہم پہلوئوں کی جانچ کررہی ہے۔