لکھنؤ۔ (نامہ نگار)۔ فرضی عصمت دری میں پھنسانے کی سازش کو اجاگر کرنے کیلئے آئی پی ایس امیتابھ ٹھاکر اورنوتن ٹھاکر نے جی پی او واقع گاندھی مجسمہ پر دھرنادیا۔ دھرنے کا اہتمام پیوپلس فورم کے زیر اہتمام کیا گیا۔ دھرنے میں فورم کے درجنوں کارکنان مو
جود تھے۔ دھرنے کے ذریعہ فورم کے کارکنان نے وزیر اعلیٰ کو مخاطب عرضداشت ضلع انتظامیہ کو سونپی۔ اس دوران خاص طور سے سماجی کارکن سنجے شرما، اوروشی شرما، اندو سبھاش، انوپم پانڈے، کمار سوویر، اشوک گوئل، مہندر اگروال، رام سوروپ یادو، دویندر کمار دکشت، تلسی ولبھ مشرا، امیندر مشرا، روہت کمار، انامیکا پوروال اور جگدیش پرساد شرما موجود تھے۔
دریں اثناء عصمت دری کا الزام لگنے کے بعد آئی جی سول ڈیفنس امیتابھ ٹھاکر نے اپنے دفتر کے دروازے پر نوٹس لگایا ہے کہ کوئی بھی آنے والی خاتون برائے مہربانی تنہا میرے کمرے میں داخل نہ وہ اس کے علاوہ انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر سی سی ٹی وی کیمرا بھی لگوا لیا ہے تاکہ مستقبل میں کوئی خاتون ان پر الزام نہ لگا سکے۔ واضح ہو کہ غازی آباد کی ایک خاتون نے ریاستی خاتون کمیشن میں شکایت کی تھی کہ انہوں نے نوکری کے بہانے اسے اپنے گھر بلایا اور اس کی عصمت دری کی تھی۔