نئی دہلی(وارتا) موٹرگاڑی بنانے والی کمپنی ٹاٹا موٹرس نے آج اپنی نئی چھوٹی کار ٹاٹا بولٹ پیش کی ہے۔ یہ پٹرو ل اورڈیزل دونوں زمرے میں ہے۔ ان دہلی میں ایکس شورم قیمت ۴ء۴ لاکھ روپئے سے ۵ء۴۹ لاکھ روپئے کے درمیان ہے۔ اپنی نئی کار کی خصوصیات پر روشنی ڈالتے ہوئے کمپنی نے بتایا کہ یہ کار ٹاٹاوستا کی پلیٹ فارم پر تیار کی گئی ہے۔
اس کی لمبائی سواتین میٹر ہے۔ ڈیزل ماڈل میں ۱ء۳ لیٹر کا ڈرازیٹ انجن نسب ہے ان دونوں ماڈلوں میں انجنوں کے لئے پانچ اسپیڈ گیر باکس لگے ہوئے ہیں۔ اس میں جی پی ایس، نیوگیشن، ڈول ایئر بینگس ، اے بی ایس کارنر، اسٹیبلٹی کنٹرول سسٹم بھی ہے۔ اس کا اگلا حصہ کمپنی کے پہلے کے ماڈل سے زیادہ خوشنماں ہے۔اس کے اوور ہیڈ لیمپ خصوصی طور سے ڈیزائن کئے گئے ہیں جو کہ آنکھوں کی شکل کے بنے ہیں۔ ٹاپ ماڈلوںمیں ہر من، ٹچ اسکرین، اینفوٹنمنٹ سسٹم ہے۔ جبکہ کم قیمت والے ماڈل
ٹچ اسکرین نہیں ہے۔ اس کی پیش گی بکنگ شرو ع ہوچکی ہے۔