ٹوکیو(ایجنسی) دنیا کے سب سے بڑے کار ساز ادارے کا اعزاز بدستور جاپانی کمپنی ٹویوٹا کے پاس ہے۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ برس ٹویوٹا کی ۱۰ء۲۳ملین کاریں فروخت ہوئیں۔ اس کے بعد جرمن ادارے فولکس ویگن کا نمبر آتا ہے، جس کی فروخت ہونے وال
ی گاڑیوں کی تعداد ۱۰ء۱۴ملین تھی۔ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ ان دونوں کار ساز اداروں نے دس ملین کا ہندسہ عبور کیا ہے۔ تیسرے نمبر پر امریکی کمپنی جنرل موٹرز رہی۔ ۲۰۰۸میں ٹویوٹا نے جنرل موٹرز سے عالمی نمبر ایک ہونے کا اعزاز چھینا تھا۔ اس کے بعد ۲۰۱۱کے علاوہ یہ کمپنی ہمیشہ پہلے نمبر پر ہی رہی ہے۔