فتحپور(نامہ نگار)کشن پورتھانہ حلقہ کے گڑہاگائوں کارہنے والا کشن دوبے تیس سالہ ولد شیوشنکر دوبے جو
اپنی بہن ،بہنوئی کے یہاں دھاتہ تھانہ حلقہ کے دامودرپورگائوںمیں رہتا تھا دیر شب مشتبہ حالت میں اس نے اپنے اوپرمٹی کاتیل ڈال کرآگ لگالی جس سے ہو شدید طورپرجھلس گیا۔اہل خانہ اسے سی ایچ سی لے کرآئے جہاں ڈاکٹر نے اس کی حالت تشویش ناک دیکھتے ہوئے الہ آباد سروپ رانی کیلئے منتقل کردیا۔ جہاں اس نے دم توڑ دیا۔ پولیس نے لاش کوقبضے میں لے کرپوسٹ مارٹم کیے لئے بھیج دیا۔