لکھنؤ۔ (نامہ نگار)۔ بی جے پی اقلیتی محاذ کی ریاستی صدر رومانا صدیقی کی قیادت میں ریاست کے وزیر محمد اعظم خاں کا پتلا پارٹی دفتر کے سامنے اسمبلی روڈ پر نذر آتش کیا گیا۔ پتلا نذر آتش کرنے کے بعد ریاستی صدر رومانا صدیقی نے کہا کہ اعظم خاں کا دماغی توازن بگڑ گیا ہے۔ انہوں نے خواتین کے خلاف نازیبا بیان دیا ہے اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔
انہوں نے کہا کہ اعظم خاں جب سے وزیر بن
ے ہیں وہ پوری ریاست میں فساد کرانے پر آمادہ ہیں۔ ریاستی حکومت نے اگر اعظم خاں کو فوری برخاست نہیں کیا تو پوری ریاست میں اقلیتی محاذ مسلم سماج کے ساتھ مل کر تحریک چلائے گا۔ ریاستی صدر نے کہا کہ بڑی تعداد میں مسلم سماج کے لوگ بی جے پی سے جڑ رہے ہیں اسی وجہ سے دیگر پارٹیں گھبرا رہی ہیں۔