لکھنؤ۔ (نامہ نگار)۔ وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو کی ہدایت پر ان کے چیف سکریٹری راکیش بہادر نے آج ایک جلسہ کر کے وزیر اعلیٰ کی جانب سے کئے گئے اعلانات پر کتنا کام ہوا ہے اس کا جائزہ لیا ہے۔ راکیش بہادر نے تمام محکمہ جاتی چیف سکریٹریوں سے کہا کہ وہ اس
سلسلہ میں مستقل جائزہ لیتے ہوئے وزیر اعلیٰ کے اعلانات کو معینہ مدت میں پورا کرائیں۔ چیف سکریٹری نے افسروں کو انتباہ دیتے ہوئے کہاکہ معینہ مدت میں اعلانات کو پورا نہ کرنے والوں کو بخشا نہیں جائے گا اور ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ عوام کی ضروریات اورپریشانیوں کے پیش نظر وزیر اعلیٰ کے ذریعہ وقتاً فوقتاً اعلانات کئے جاتے ہیں۔ مفاد عامہ سے جڑے ان کاموں کو اولیت کی بنیاد پر پورا کرنا ضروری ہے تاکہ لوگوںکو ان کا پورا فائدہ مل سکے۔