کانپور :مولانا محمد علی جوہر فینس ایسوسی ایشن کے صدر حیات ظفر ہاشمی کی قیادت میں پروگرام کے تحت موتی جھیل شہید کارگل پارک پر ممبئی کے ۲۶نومبر کے دہشت گردامہ حملے کی پانچویں سالگرہ پر ایک جلسہ کا انعقاد کیاگیا جس میں اپنی جانیں قربان کرنیو الے نوجوانوں اور بے گناہوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے تشدد کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا فیصلہ کیا گیا۔ جلسہ میں ملک کے ان جوانوں کو خراج عقید ت پیش کیاگیا۔ اور تشدد کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا عہد لیا گیا۔ اسی کے ساتھ یہ عہد بھی کیاگیا۔ کہ اب دوبارہ ملک میں کسی بھی دہشت گردی کو پنپنے کی کوشش نہیں برداشت کی جائے گی۔ اس موقع پر ایسوسی ایشن کے صدر نے تقریر کرتے ہوئے کہ آج سے پانچ سال قبل آج ہی کے تاریخ میں ممبئی میں ملک کی سب سے بڑی دہشت گردی کی واردات ہوئی تھی۔ جس کے زخم آج بھی تازہ ہیں۔ انہوں نے یہ بھی عہد کیا کہ ملک کی خاطر اپنا خون بہانے میں ہم کسی سے پیچھے نہیں رہیں گے۔ اس موقع پر احمد ڈیوڈ ، شیلندر دیکشت ، حاجی ملک احمد، سردار جسبیت سنگھ، پون دیکشت ، محمد الیاس گوپی ، محمد عاقل ، منا انصاری اور علیم منصوری وغیرہ موجود تھے۔