سنگاپور۔ 23 جنوری (رائٹر) سعودی عرب کے شاہ عبداللہ کی موت کی خبر آنے کے بعد ایشیائی بازاروں میں تیل کی قیمتوں میں اچھال آگیا ہے ۔ تیل کی مارکیٹ میں پہلے ہی کئی دہائیوں کے بعد مندی آئی ہوئی ہے اب اس کی غیریقینی اور بڑھ گئی۔شاہ عبداللہ کی آج صبح موت ہوگئی اور ان کے بھائی سلمان بادشاہ بن گئے ۔امریکی ڈبلیو ٹی آئی کروڈ فیوچر میں 2 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اوریہ ایشیائی ٹریڈن
گ میں 47.76 ڈالر فی بیرل ہوگیا ہے جبکہ بین الاقوامی بنچ مارک ڈیڑھ فیصد بڑھ کر 49.10 ڈالر فی بیرل ہوگیا۔سعودی شاہ کی موت ایسے وقت ہوئی ہے جب تیل کے بازارمیں بہت بڑی تبدیلی آئی ہوئی ہے ۔کئی دہائیوں کے بعدتیل کی قیمتوں میں اتنا زوال آیا ہے ۔حالات کی غیریقینی سے خام تیل کی قیمتیں بڑھ سکتی ہیں۔