گرمیوں میں پھلوں کی بہار نظر آتی ہے۔ ایسی ہی ایک سوغات لیچی بھی ہے۔ ماہرین کے مطابق اس موسم میں لیچی کا استعمال نہایت ہی مفید ہے۔ اوپر سے سرخ اور اندر سے رس دار سفید گودے والی کھٹی میٹھی لیچی، گرمیوں کا خاص پھل ہے۔ جس میں مختلف قسم کے
نیوٹریشنز اور وٹامنزموجود ہوتے ہیں۔ خاص طور پرلیچی میں وٹامن سی کی بڑی مقدارموجود ہوتی ہے۔ روزانہ سو گرام لیچی کا استعمال پورے دن کی وٹامن سی کی ضرورت پوری کردیتا ہے۔ لیچی میں چکنائی بہت ہی کم ہوتی ہے۔ جس کی وجہ سے یہ پھل تمام عمر کے افراد کے لیے فائدے مند ہے۔ تازہ لیچی اسکن بہتر بناتی ہے اور جسم کو طاقت دیتی ہے۔