علی گڑھ :علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج کے کمیونٹی میڈیسن شعبہ میں پروفیسر ڈاکٹرا یم اطہر انصاری کو نیوٹریشین سوسائٹی آف انڈیا کا دوبارہ ایکزیکیوٹو رکن منتخب کیاگیا ہے۔ ان کا انتخاب حیدرا ٓباد میں منعقدہ نیوٹریشین سوسائٹی کی۴۵ویں سالانہ قومی کانفرنس میں عمل میں آیا۔پروفیسر اطہر انصاری نے این ایس آئی کی نیشنل ایکزیکیوٹو کی میٹنگ میںشرکت کرنے کے علاوہ پوسٹر سیشن میں جج کے فرائض انجام دئے۔ انہوں نے کمیونٹی میڈیسن شعبہ کے تعلق سے بھی تفصیلی معلومات مہیا کرائیں۔ ان کے ساتھ شعبہ کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر ایم سلمان شاہ نے نیوٹریشین ان چلڈرن پر اپنا تحقیقی مقالہ پیش کیا۔ پروفیسر انصاری نے بتایا کہ ایکزیکیوٹو کمیٹی کے صدر اور دیگر اراکین کی اپیل پر جے این میڈیکل کالج کے کمیونٹی میڈیسن شعبہ میں نیوٹریشین سوسائٹی آف انڈیا کے علی گڑھ چیپٹر کے قیام کے لئے سوسائٹی کے تاحیات اراکین کی میٹنگ منعقد کی جائے گی۔