نئی دہلی، 24 جنوری (یو این آئی) ملک کے 65ویں یوم جمہوریہ کی تقریب کے مہمان خصوصی امریکی صدر براک اوباما اپنی بیوی مشیل اوباما کے ساتھ ہندستان کے سہ روزہ سرکاری دورے پر کل صبح یہاں پہنچیں گے ۔
سرکاری اطلاع کے مطابق مسٹر اوباما اور محترمہ مشیل اوباما کل صبح دس بجے پالم ایئرپورٹ پر پہنچیں گے جہاں مرکزی وزیر توانائی پیوش گوئل ان کا استقال
کریں گے ۔
اب تک کے پروگرام کے مطابق مسٹر اوباما ائرپورٹ سے سیدھے راشٹرپتی بھون آئیں گے جہاں ان کا رسمی طور پر خیرمقدم کیا جائے گا۔ اس کے بعد مسٹر اوباما راج گھاٹ جاکر بابائے قوم مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کریں گے اور پھر حیدرآباد ہاوس پہنچیں گے جہاں وزیراعظم نریندرمودی کے سات پہلے بالمشافہ بات چیت کریں گے اور پھر لنچ کے بعد نمائندہ سطح پر دوطرفہ میٹنگ ہوگی۔