لکھنؤ۔(نامہ نگار)۔اترپر دیش کے وزیراعلیٰ اکھلیش یادو نے کہا ہے کہ ریا ستی حکومت ریا ست میں کھیلوں کو فروغ دینے کیلئے سنجیدگی سے کو شش کر رہی ہے ۔ اس کے مدنظر کئی اہم فیصلے لیکر اس پر عمل در آمد کیا جا رہا ہے ۔ ریا ستی حکومت کھیلوں کیلئے بنیا د ی سہولیات کے لیے فر وغ پر خصوصی توجہ دے رہی ہے ۔ وزیر اعلیٰ آج یہاں گرو گو وند سنگھ اسپو رٹس کا لج کے دھیان چند اسٹیڈیم میں انڈیا لیگ کے تحت اترپردیش ویجارڈ س اور دہلی ویب رائیڈر س کے درمیان ہوئے میچ کے مو قع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات کر رہے تھے ۔ انہوں نے میچ کے پہلے ہا ف کا لطف لیا اور میچ سے قبل وزیر اعلیٰ نے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے متعارف بھی ہوئے ۔ یاد ونے کہاکہ ہا کی ملک کا قومی کھیل ہے ۔
ہندوستانی ہا کی کی شاندار تاریخ رہی ہے ۔ وقت کے ساتھ کئی کھیلوں کے ڈھانچے میں تبدیلی آئی ہے ۔ ہا کی میں بھی تبدیلی آئی ہے ۔ انڈیا ہا کی لیگ سے کھلا ڑیوں کو بہتر اور زیا دہ مو اقع مل رہے ہیں ۔ اس میں دیگر ممالک کے ہو نہا ر کھلاڑیوں کے کھیلنے سے مقامی کھلاڑیوں کو اپنے کھیل کو نکھار نے کا موقع مل رہا ہے ۔ اس سے ہا کی کی مقبولیت میں اضا فہ بھی ہو رہا ہے ۔ وزیر اعلیٰ نے کہاکہ اتر پر دیش نے انڈین ہا کی ٹیم کو کئی ہو نہا ر کھلاڑی دیئے ہیں جنہوں نے بہترین مظاہرے سے پو ری دنیا میں ملک اور ریاست کا نام روشن کیا ہے ۔
یہاں تک کہ ہا کی کے عظیم جا دو گر میجر دھیان چند بھی اتر پر دیش کے ہی تھے ۔ انہوں نے کہاکہ ریا ستی حکومت کے کھیل شعبے میں کی جا رہی کو ششوں کے نتیجے میں لکھنؤ سمیت پو رے اتر پر دیش میں قومی اور بین الا قوامی مقابلے منعقد ہو نے لگے ہیں ۔ کھیلوں کو بڑھا وا دینے میں یہ بڑی کا میابی ہے ۔ اس موقع پر وزیر سیا سی پنشن راجندر چو دھری سمیت دیگر عوامی نمائندے، حکومت و انتظامیہ کے سینئر افسران ،ہاکی انڈیا لیگ کے عہدیداران ، معزز شہری ، کھلاڑی کثیر تعداد میں ناظرین موجود تھے ۔