لکھنؤ۔(نامہ نگار) سعادت گنج علاقے میں رہنے والے ایک زردوزی کاریگر کے گھر میں آگ لگ گئی جس سے گھر میں رکھا سامان جل کر راکھ ہوگیا۔سعادت گنج کے کشمیری محلہ کا محمد صادق زردوزی کاریگر ہے اور اپنے کنبے کے ساتھ رہتا ہے ۔بتایا جاتا ہے کہ گذشتہ ۲۱جنوری کو پورا کنبہ ایک رشتہ دار کے یہاں شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے گیا تھا۔ اسی درمیان بند گھر میں اچانک آگ لگ گئی۔ گھر بند ہونے کی وجہ سے کافی دیر رتک کسی کو آگ لگنے کا پتہ نہیں چل سکا۔ مقامی لوگوں نے جب گھر سے دھواں اٹھتے دیکھا توکسی طرح گھر میں لگی آگ کو بجھایا اور صادق کو اطلاع دی۔صادق اور اس کے کنبے کے لوگ جب گھر پہنچے تو دیکھا گھر میں رکھا سارا سامان جل کر راکھ ہوچکا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ گھر میں آگ شار
ٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی تھی۔