چنئی (وارتا) نجی زمرے کے سٹی یونین بینک کا حقیقی منافع رواں مالی برس کے دسمبر ماہ میں ختم سہ ماہی میں ۱۵ء۲۹ فیصد کے اضافے کے ساتھ ۱۰۲ء۷۰ کروڑ روپئے پر ہہنچ گیا۔ گذشتہ برس کی اسی مدت میں یہ ۸۹ء۰۸ کروڑ روپئے رہا تھا۔ بینک کے ذریعہ جاری نتائج کے مطابق مذکورہ مدت میں بینک کی کل آمدنی ۷۰۵ء۱۱کروڑ روپئے کے مقابلے ۷۸۲ء۲۹ کروڑ روپئے ہوگئی۔ اس دوران بینک کے این پی اے میں بھی اضافہ ہوا ہے۔