نئی دہلی (وارتا) نجی زمرے کی فضائی کمپنی جیٹ ایئر ویز اور اس کی معاون اتحاد نے اپنے مسافرو ں کویوم جمہوریہ کے موقع پر ۲۵ فیصد تک رعایت دینے کی پیش کش کی ہے۔ کمپنی کے ذریعہ جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ رعایت جیٹ ایئر ویز کی گھریلو اور بین الاقوامی دونو
ں پروازوں کیلئے ہے۔ گھریلو پروازوں میں یہ ایکونامی زمرے میں دی جائے گی اور اس کے تحت سفر کی مدت یکم مارچ سے ۳۰ستمبر ۲۰۱۵ کے درمیان ہوگی۔ جب کہ بین الاقوامی پروازوں میں یہ پریمیر اور بزنس کلاس میں ہوگی اور اس میں سفر کی مدت یکم فروری ۲۰۱۵ کے بعد ہوگی۔ اتحاد ایئر ویز کے ذریعہ یہ رعایت ان مسافروں کو دی جائے گی جو یورپ اور اور امریکہ کے سفر پر جائیں گے۔ اس کی مدت یکم فروری ۲۰۱۵ کے بعد ہو گی اور یہ بزنس اور ایکونامی دونوںزمروں میں حاصل کی جاسکے گی۔