لکھنؤ۔ (نامہ نگار)۔ سماج وادی لیڈر اور بہار کے سابق وزیر اعلیٰ کرپوری ٹھاکر کے ۹۱ویں یوم پیدائش پر آج سماج وادی پارٹی ریاستی ہیڈکوارٹر میں منعقد ایک خصوصی تقریب میں وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے ان کی تصویر پر گلپوشی کر کے خراج عقیدت پیش کیا۔اس موقع پر سماج وادی پارٹی کے لیڈروں اور کارکنوں نے کرپوری ٹھاکر کے یوم پیدائش پر اترپردیش میں عوامی تعطیل کا اعلان کرنے کیلئے وزیر اعلیٰ کو مبارک باد دی۔
اس موقع پر ریاستی حکومت میں وزیر راجندر چودھری، احمد حسن، گایتری پرساد پرجاپتی، رام مورتی ورما، ایس
پی کے ریاستی جنرل سکریٹری اروند سنگھ گوپ، ریاستی نائب صدر نریش اتم، وشمبھر پرساد نشاد، ریاستی سکریٹری ایس آر ایس یادو، پچھڑا طبقہ کمیشن کے صدر رام آسرے وشوکرما نے خراج عقیدت پیش کیا۔ کرپوری ٹھاکر وچار منچ کے صدر ڈاکٹر ہیرا ٹھاکر اور ونود سویتا نے وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو کا خیر مقدم کرتے ہوئے انہیں یادگاری نشان دے کر سرفراز کیا۔ اس موقع پر مقررین نے کہا کہ کرپوری ٹھاکر عوامی لیڈر تھے ان کی پوری زندگی گاؤں ، غریبوں اور پسماندہ لوگوں کی لڑائی لڑنے میں گزر گئی۔اس موقع پر راج کشور مشرا، انور ہاشم اعظمی، راج پال کشیپ، سروجنی اگروال، لالتا پرساد نشاد، سنجے ودریاتھی، گجندر ملک، شری نواس جوگی وغیرہ نے خراج عقیدت پیش کیا۔