نئی دہلی، 25 جنوری (یو این آئی) ملک میں نئی خواندگی پالیسی تیار کرنے کا عمل شروع ہوگیا ہے اور پورے ملک میں چھ ماہ تک اس پر تبادلہ خیال ہوگا۔انسانی وسائل کی ترقی کی وزارت کے ذرائع کے مطابق نئی خواندگی پالیسی کو تیار کرنے کیلئے وزارت
نے اپنا خاکہ تیار کرلیا ہے اور اس پر اب غور و خوض کا سلسلہ شروع ہو رہا ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ خواندگی پالیسی کے لئے تیار ‘تھیم پیپر’ پر جون تک غور و خوض ہوگا اور اس کے بعد جو مشورے آئیں گے ، ان پر ایک قومی کمیٹی میں غور کیا جائے گا۔ پھر اس کمیٹی کے نتائج اور مشوروں کو مرکزی خواندگی مشاورتی بورڈ (کیب) کی میٹنگ میں رکھا جائے گا۔
ذرائع نے بتایا کہ کیب کی میٹنگ میں نئی تعلیمی پالیسی کو حتمی شکل دی جائے گی۔