نئی دہلی، 25 جنوری (یو این آئی) جیل اصلاحات کے شعبے میں قابل ذکر کام کے لئے پانچ افسروں کو راشٹرپتی سدھار سیوا پدک (اصلاحاتی خدمات میڈل) اور 26 دیگر کو سدھار سیوا پدک سے نوازے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی نے یوم جمہوریہ سے قبل اس فیصلے کو اپنی منظوری دی۔سرکاری اطلاع کے مطابق کرناٹک کے بنگلور میں واقع سینٹرل جیل کے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنت ایم ۔ اے ۔ میری
گوڑا، ڈسٹرکٹ جیل پوری کے جیلر سریندر کمار پرستی، کٹک کے ایریا پروبیشن افسر پرمود کماری داس، تملناڈو میں پجل مہیلا جیل کی چیف وارڈن آر۔ وجیا، تملناڈو کی ثروچی سینٹرل جیل کے ڈپٹی جیلر پی ایسورامورتی اور اترپردیش کے قنوج ڈسٹرکٹ جیل کے چیف وارڈر امرپال سنگھ کو اصلاحات سے متعلق صدر جمہوریہ میڈل کے لئے منتخب کیا گیا ہے ۔اس کے علاوہ ملک بھر کے جیلوں کے 26 افسروں اورملازمین کو اصلاحات سے متعلق میڈل سے نوازے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔