بالی ووڈ کی فلموں میں دلچسپی رکھنے والے لوگوں کا خیال ہے کہ کسی بھی آرٹسٹ کو اس کی ایک ہی فلم کامیابی کی بلندی پر پہنچا دینے کے لئے کافی ہوتی ہے۔ اگر اس پر یقین کیا جائے تو ملکہ شیراوت کی آنے والی فلم ’ڈرٹی پالٹکس‘ ان کو کامیابی دلا سکتی ہے۔ کے سی بوکاڈیا کی اس فلم میں ملکہ شیراوت کے علاوہ انوپم کھیر، اوم پوری، نصیرالدین شاہ، جیکی شراف، اتل کلکرنی اور آشوتوش رانا جیسے بالی ووڈ کے منجھے ہوئے اداکار ہیں۔ یہ فلم راجستھان کے بھنوری قتل واقعے پر بنائی گئی ہے۔ ملکہ شیراوت اور اوم پوری کے درمیان کچھ ایسے سین فلمائے گئے ہے جن کی وجہ سے فلم منظرآپ پر آنے سے پہلے ہی بحث میں آ چکی ہے۔ اس کا بھی فائدہ ملکہ شیراوت اور فلم کو ملے گا۔ ملکہ شیراوت اور اوم پوری کے علاوہ جن دیگر فنکاروں کے ہونے کی بات کہی جا رہی ہے اس سے ہی ثابت ہو جاتا ہے کہ یہ فلم اپنے آپ میں اور فلموں سے کچھ الگ ہوگی اور یہ اچھی فلم ثابت ہو سکتی
ہے۔ کیونکہ اوم پوری، نصیرالدین شاہ، آشوتوش رانا اور جیکی شراف بالی ووڈ کے ایسے فنکار مانے جاتے ہیں جو اکیلے اپنے طور پر ہی فلم کو وزنی بنانے کا مادہ رکھتے ہیں یہاں تو ایک نہیں کئی ایسے اداکار ہیں۔ اس لئے یہ امید کی جا سکتی ہے کہ ڈرٹی پالٹکس ملکہ شیراوت کے لئے ایک میل کاپتھر ث
ابت ہوگی۔