کپور خاندان سے تعلق رکھنے والے رنویر کپور کی اب تک کی کارکردگی سے ایسا نہیں لگتا کہ ان کے حصے میں وہ کامیابی آئی جو اوروں کو ملی۔ پچھلی ریلیز فلم بے شرم کی ناکامی سے ابھی تک وہ باہر نکل نہیں پائے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ رنبیر کپور اب پھونک پھونک کر قدم رکھتے ہیں۔ بہت جلد ان کی فلم ’رائے‘ بھی سینما گھروں کی زینت بننے والی ہے۔ اس سے وہ کافی پریشان نظر آتے ہیں۔ کیونکہ وکرم جیت سنگھ کے ڈائریکشن میں بننے والی فلم ’رائے‘ کے تعلق سے پہلے کہا جا رہا تھا کہ اس میں رنبیر کپور کا رول گیسٹ اپیرنیس کا ہے۔ لیکن اب ک
ہا جانے لگا ہے کہ اس میں وہ اہم رول ادا کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ فلم ’رائے‘میں ارجن کپور اور جیکلن فرنانڈیز بھی ہیں۔ یہ دونوں اداکار ایسے نہیں ہیں کہ وہ اپنے طور پر لوگوں کو اپنی طرف کھینچ سکیں۔ صرف رنبیر کپور کے نام پر ایسا سوچا جا سکتا ہے۔ ان میں یہ صلاحیت ہے کہ وہ ناظرین کی بھیڑ جمع کر سکتے ہیں۔ لیکن اس کا چرچا زوروں پر ہے کہ فلم رائے درحقیقت ارجن-جیکلن کی فلم ہے۔ ایسے میں اگر ناظرین نے رنبیر کپور کی فلم سمجھ کر سینما گھروں کا رخ کیا اور وہاں انہیں مایوسی ہاتھ لگی تو اس کا اثر فلم پر برا پڑ سکتا ہے۔ اسی لیے رنبیر کپور اپنی آنے والی فلم رائے کو لے کر بے حد فکر مند ہیں۔ کیونکہ انہیں اچھی طرح معلوم ہے کہ فلم رائے کی کامیابی یا ناکامی کا اثر ان کی آنے والی دو فلموں بمبے ویلویٹ اور جگا جاسوس پر بھی پڑ سکتا ہے۔ اگر رائے باکس آفس پر اچھا نہیں کر پائی تو رنبیر کے کھاتے میں ایک اور ناکامی درج ہو جائے گی اور اس کا اثر ان کی ساکھ پر منفی ہی پڑے گا۔ اب دیکھنا ہے کہ رنبیر کپور اپنی رائے کو پختہ بنانے کے لیے کون سی تدابیر کرتے ہیں۔