گورکھپور(نامہ نگار)بجلی محکمہ کی جانب سے مہانگر کے ٹائون ہال فیڈرپر چاروچندرپوری کالونی سے لیکر ریڈ صاحب دھرم شالہ تک مہم چلائی گئی اس میں محکمہ کے لوگوں کو متعدد جگہوں پر صارفین سے میٹر اورکاغذات دکھانے کو لیکر نوک چونک کا سامنا کرناپڑا۔بجلی محکمہ کے سبکدوس ایگیزیکٹیوانجینئر نے ایک صارف کی طرف سے محکمہ کے لوگوں سے نوک چونک کی ۔محکمہ نے ان پر جب ایف آئی آردرج کرانے کی
بات کہی تو وہ خاموش ہوگئے۔یہاں آٹھ گھروں کے میٹروںمیںچھیڑخانی ، اجسٹینس اورمیٹربائی پاس کرکے بجلی چوری کا معاملہ پکڑاگیا۔ ۱۰۹صارفین کے گھروںپر بجلی کنکشنوںکی جانچ کی گئی۔جس میں آٹھ بجلی چور پکڑگئے ۔ پکڑے گئے چھ لوگوں سے محکمہ نے ۷۶ہزارروپئے جرمانہ کے ساتھ ایک لاکھ ۲۶ہزار جرمانہ وصول کرکے ان کا کنکشن نارمل کیاگیا۔جب کہ دولوگوں پر مقدمہ درج کرانے کیلئے ویجلینس کو سونپ دیا گیاوہیں چوری روکومہم کے خلاف کانگریسیوںنے پریم چندپارک کے سامنے دھرنا ومظاہرہ کیا۔کانگریسیوں نے بجلی محکمہ پر عام آدمیوں پر استحصال کا الزام لگایا اس میں ضلع اورمہانگرکانگریس کارکنوں کے ساتھ بتیاہاتا، مہوا،ترکمان پور ، رستم پور،بسنت پورکے باشندے بھی موجودتھے۔