گورکھپور(نامہ نگار)وزیراعظم کی جانب سے شروع کئے گئے’ سوچھ بھارت مشن‘کے تحت شمال مشرقی ریلوے کوخصوصی تعاون کرنا ہوگا۔
ریل گاڑی ہویا اسٹیشن احاطہ ہرجگہ بہتر صفائی بنائے رکھنا شمال مشرقی ریلوے کی اولیت میں ہے۔مسافروں کی سہولیات ہمارااہم کام ہے۔اس سے دھیان میںر کھتے ہوئے کام کریں اسٹیشنوں پر لگے سی سی ٹی وی، کیمرے کے زد میں تحفظ کے ساتھ ہی
صفائی کی نگرانی ہومذکورہ باتیں شمال مشرقی ریلوے کے جنرل منیجر راجیومشرا نے محکمہ کے صدروں ،منطقائی ریل منیجروں اورافسروں،ملازمین تنظیموں کے عہدیدار وں کے ساتھ وہی چرچہ کے دوران کہی۔مسٹرمشرا نے بیداری کیلئے ٹیلی مواصلات کا استعمال بہتر متبادل کے طورپر بتایاکہ اسٹیشنوں کے اپروچ کی صفائی پر خصوصی دھیان دیں جنرل منیجر نے گوکھپور ، لکھنؤ،کاٹ گودام اورمنڈو ا ڈیہ اسٹیشنوں پر قائم چارلانڈری سے اعلیٰ معیار کے بڈرول کی سپلائی پر خوشی ظاہرکی جلسہ میں گورکھپور ، چھپڑا،اورلکھنؤ اسٹیشنوںپر جدید انٹی گریڈیٹ سکیوریٹی نظام کا قیام جلد پوراکرلینے کی یقین دہانی منطقائی ریلوے منیجروںنے دی۔