لکھنؤ۔ (نامہ نگار)۔سوسائٹی پارک میں لگا ٹیوب ویل پھک جانے سے نرہی علاقہ میں پینے کے پانی کا بحران برقرار ہے۔ مقامی لوگوں کو پانی نہ آنے سے کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ شکایت کے باوجود کوئی سنوائی نہ ہونے سے مقامی باشندوں میں غصہ پایا جا رہا ہے۔ رام تیرتھ وارڈ کے نرہی علاقہ میں گزشتہ دو دنوں سے پینے کے پانی کا مسئلہ بنا ہوا ہے۔ نرہی علاقہ کے سوسائٹی پارک میں لگا ٹیوب ویل پھک جانے سے علاقہ میں پانی نہ آنے سے مقامی لوگوں کو دور دراز میں لگے سبمر سیبل کا سہارا لینا پڑ رہا ہے۔ علاقہ میں رہنے والے لوگوں نے بتایا کہ علاقہ میں گزشتہ دو دنوں سے پانی کا بحران بنا ہوا ہے۔ لوگوں نے اس کی شکایت زون ایک کے ایگزیکٹیو انجینئر سے بھی کی لیکن کوئی سنوائی نہیں ہوئی جبکہ ان
جینئر ایس پی سلوجا کہتے ہیں کہ پینے کے پانی کے مسئلہ کو دور کرنے کیلئے زونل پمپنگ اسٹیشن سے پینے کے پانی کی فراہمی کی جا رہی ہیْ