سڈنی۔ ہندوستان کا آسٹریلیا کے خلاف پیر کو سہ رخی سیریز کا اہم مقابلہ بارش کی وجہ سے منسوخ ہو گیا لیکن میچ منسوخ ہو جانے سے ہندوستان کی فائنل میں پہنچنے کی امیدیں چمک گئیں۔میچ منسوخ ہونے سے دونوں ٹیموں کو دودو پوائنٹس دیے گئے ہیں جس کے بعد اب ہندوستان کے تین میچوں میں کل دو پوائنٹس ہو گئے ہیں۔ ہندوستان کا اگلا مقابلہ اب 30 جنوری کو انگلینڈ کے خلاف ہوگا جو ٹیم اس میچ میں جتنے کی وہ فائنل میں آسٹریلیا سے کھیلے گی۔
آسٹریلیا کل 15 پوائنٹس کے ساتھ پہلے ہی سیریز کے فائنل میں پہنچ چکا ہے۔ انگلینڈ کے پانچ پوائنٹس ہے۔ ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان اگلا مقابلہ ایک طرح سے سیمی فائنل ہوگا۔ اس سے پہلے آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کو پہلے بلے بازی کرنے کی پیشکش کی۔ اگرچہ موسم خراب ہونے کی وجہ سے میچ شروع ہونے میں بھی تھوڑی تاخیر ہوئی۔ تاخیر سے شرو ع ہوئے اس میچ میں 16 اوور کا کھیل ہونے کے بعد بارش نے دوبارہ خلل ڈالا اور کافی دیر تک انتظار کرنے اور موسم میں کوئی بہتری نہیں دیکھتے ہوئے امپائروں کو میچ منسوخ کرنا پڑا۔ ہندوستان نے 16 اوور میں دو وکٹوں کے نقصان 69 رنز بنائے تھے۔ رہانے 28 اور وراٹ کوہلی تین رن بنا کر ناٹ آؤٹ تھے۔ شکھر دھون آٹھ اور رائیڈو 23 رن پر آؤٹ ہوئے۔ شکھر دھون ایک بار پھر فلاپ ثابت ہوئے اورصرف آٹھ رن کے ذاتی اسکور پر مچل اسٹارک کا شکار بنے اور آرون فنچ کو کیچ تھما بیٹھے۔ سربراہی کے آؤٹ ہونے کے بعد آئے رائیڈو نے تیزی سے رن بٹورے لیکن وہ بھی زیادہ دیر تک میدان پر ٹکے نہیں رہ سکے اور مشیل مارش کی گیند پر ڈیوڈ وارنر کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے۔
رائیڈو نے 24 گیندوں میں دو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 23 رن بنائے۔ اس سے پہلے جب ہندوستان کی اننگز کا دوسرا اوور چل رہا تھا تب بارش کی وجہ سے میچ روک دیا گیا۔ ہندوستان نے تب 2۔4 اوور میں بغیر کوئی وکٹ کھویے چھ رن بنا لیے تھے۔ تھوڑی دیر بعد میچ دوبارہ شروع ہوا لیکن اننگز کے چھ اوورکم کرکے 44 اوور کر دیے گئے۔ ہندوستان نے اس میچ کے لیے ٹیم میں دو تبدیلیاں کی اور بھونیشورکمار کو آرام دیا۔ ان کی جگہ ٹیم میں رویندر جڈیجہ کو شامل کیا گیا۔ اس کے علاوہ فاسٹ بولر امیش یادو کی جگہ ایشانت شرما کو اس میچ میں کھیلنے کا موقع دیا گیا۔ ہندوستان کو اس سہ رخی سیریز کے اپنے شروعاتی دونوں میچوں میںآسٹریلیا اور انگلینڈ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ آسٹریلیا ابھی تک اس سیریز کا ایک بھی میچ نہیں ہارا ہے۔ وہیں انگلینڈ ایک میچ جیتا اور ایک میچ ہارا ہے۔