نئی دہلی(وارتا) ملک کی سب سے بڑی کار بنانے والی کمپنی ماروتی سوزوکی انڈیا لمیٹیڈ کا حقیقی منافع دسمبر ۲۰۱۴ کے ختم سہ ماہی میں ۱۷ء۷۷فیصد بڑھ کر ۸۰۲ء۱۶ کروڑ روپئے پر پہنچ گیا۔گذشتہ مالی سال کی اسی مدت میں کمپنی کا حقیقی منافع ۶۸۱ء۱۵ کروڑ روپئے رہا تھا کمپنی نے آج یہاں اپنے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مذکورہ مدت میں اس کی آمدنی ۱۱۰۱۰ء۷۹ کروڑ روپئے کے مقابلے ۱۵ء۳۸ فیصد اضافے کے ساتھ ۱۲۷۰
۴ء۷۲ کروڑ روپئے پر پہنچ گئی۔ مذکورہ سہ ماہی میں اس نے ۳۲۳۹۱۱گاڑیاں فروخت کیں جو اکتوبر سے دسمبر ۲۰۱۳ کی مدت کے مقابلے ۱۲ء۴فیصد زیادہ ہے۔ اس میں برآمدات ۴۳ء۸ فیصد کے اضافے کے ساتھ ۲۸۷۰۹؍اکائی رہی۔ کمپنی نے کہا ہے کہ فروخت میں اضافہ، لاگت قیمت میں کمی اور ڈالر کے مقابلے روپئے کی مضبوطی سے مذکورہ سہ ماہی میں اسے فائدہ ہواہے۔